Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
پیارے اسلامی بھائیو! حَسْبُنَا اللہُ بہت بہترین وظیفہ ہے*کوئی مشکل ہو*کوئی پریشانی ہو*غربت آ گئی*کام اٹک گئے*گھر میں پریشانی ہے*دُکان پر پریشانی ہے*آفس میں پریشانی ہے*کوئی بیماری آ گئی*قرض چڑھ گیا*کیسی ہی بڑی مشکل پیش آ جائے، دِل کے یقین کے ساتھ حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل کا وظیفہ کیجئے! اللہ پاک ہر مشکل سے نجات عطا فرما دے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: جب تمہیں کوئی مشکل، پریشانی، بڑی مصیبت آجائے حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل پڑھ لیا کرو...!! ([1])
علّامہ سیوطی شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہنے حدیثِ پاک ذِکْر کی، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: حَسْبِیَ اللہُ و َ نِعْمَ الْوَکِیْل اَمَان لِکُلِّ خَائِفٍ یعنی حَسْبِیَ اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل پڑھنا ہر خوف زدہ کو امان دیتا ہے۔ ([2])
حضرت امام جعفر صادق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ارشاد ہے:مجھے اس بندے پر بڑا تعجب ہے، جسے کسی سے ڈر ہو ، وہ کیوں نہیں پڑھتا حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل۔([3])
حضرت ابوبکر عَجَلی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں باغ (garden)میں تھا، اچانک مجھے ایک خوفناک شکل والا کالا سیاہ شخص دِکھائی دِیا (شایدوہ کوئی جنّ تھا)، پہلے تو میں