Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ ہم اللہ پاک کے بندے ہیں*اُسی نے ہمیں اپنی قدرت سے پیدا فرمایا*وہی ہمیں پالتا ہے*وہی روزی دیتا ہے*اُسی کی عطا سے ہم زندہ ہیں*ہم جو کچھ کرتے ہیں*جو کچھ کماتے کھاتے ہیں، سب اُسی کی دی ہوئی طاقت سے ہے، لہٰذا *کوئی مشکل آئے*پریشانی آئے*مصیبت آئے*کچھ بھی ہو جائے، ہمیں چاہئے کہ *بدشگُونی نہ لیں*کسی کو منحوس نہ سمجھیں*اپنی ناکامیوں کا وبال کالی بلّی پر*کسی نابینا پر*ستاروں وغیرہ پر نہ ڈالیں، بلکہ اللہ پاک کی طرف لَو لگائیں، اسی رَبِّ رحمٰن کے حُضُور سَر جھکائیں، اس پر بھروسا رکھیں،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی مدد و نُصْرت نصیب ہو گی اور ہمیں ہر مشکل و پریشانی سے نجات مل ہی جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:علاقائی دورہ
پیارے اسلامی بھائیو! خود کو بدشگونی جیسی نحوست سے بچانے ، تَوَکُّل جیسی عظیم نعمت حاصل کرنے، ہر طرح کے حالات میں اللہ پاک کی ذات پر بھروسا ہونے کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائے، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دنیا و آخرت کی ڈھیروں برکتیں حاصل ہونگی ، 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام علاقائی دورہ بھی ہے۔
حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([1]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی