Book Name:حَسْبُنَا اللہ (یعنی ہمیں اللہ کافِی ہے)
معاویہ رَضِیَ اللہُ عنہنے بھی اپنى آخرى عمر مىں کھىتى باڑى کا کام شروع کر دىا تھا ۔([1])
تفسیر کبیر میں ہے: نہریں کھودنے اور شجر کاری(Plantation) کرنے (یعنی درخت لگانے ) کی وجہ سے فارس(ایران) کے بادشاہوں کی عمریں لمبی ہوتیں تھیں۔([2])
درختوں کے فوائد:*دَرخت،پودے کاربن ڈائى آکسائىڈلىتے *آکسىجن فَراہم کرتے *فضائی آلودگی کم کرتے*ماحول کو ٹھنڈا اور خوشگوار کرتے*لىنڈ سلائڈنگ (یعنی مٹی یا چٹانون کے تودے پھسلنے) سے بچاتے* گلوبل وَارْمِنگ (Global Warming دنیاکے بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت)مىں کمى کا سبب بنتے ہیں ۔([3])
درخت لگانے کی احتیاطیں:پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پودا لگانا بھی ہے، اسے درخت بھی بنانا ہے، لہٰذا*پودا لگانے کے بعد اس کو باقاعدہ پانی دیجئے! *ان کی صفائی *کانٹ چھانٹ کا خصوصی خیال کیجئے ! *عام گزر گاہوں پر جہاں چلنے والوں کو تکلیف ہو * جہاں قانوناً منع ہو *اور کسی کی ذاتی ملکیت میں پودا مت لگائیے! *اگر کسی کے لئے باہر پودہ لگانا ممکن نہ ہو تو وہ اپنے گھر میں گملوں کے اندر چھوٹے پودے لگا لے۔([4])
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوت اسلامی ہر سال اگست کے مہینے میں ملکِ پاکستان کو سر سبز بنانے کے لئے شجر کاری کرتی ہے ، دعوتِ اسلامی کے اس نعرے پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے میں آپ بھی شامل ہو جائیےاور شرعی احتیاطوں کے ساتھ کم از کم ایک پودا لگا کر اس کو درخت بنانے کی کوشش کیجئے!