Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
سلطان محمود غزنوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر ایک نظر ڈالی، چہرے پر تقویٰ وپرہیزگاری کے آثار نمایاں ہیں، سُلطان پُرنُور چہرے پر برستی تجلیات کی تاب نہ لا سکے، فورًا نگاہیں نیچے کر لیں اور فرمایا: اللہ پاک کی قسم! یہ بچہ خُدا کی طرف راغب ہے، ایسے طالِبِ عِلْم اس مدرسے کی زینت ہیں۔([1])
یا سخی سُلطان دَاتا فیض تیرا عام ہے میں کرم کا مُنْتَظِر ہوں خالی میرا جام ہے
تیرے جلوئوں کی ضیاء ہے میرے دل میں موجزن تیرے جلوئوں کی ضیاء ہی رہنما ہر گام ہے
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں حُضُور دَاتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ...!!ابھی بچپن شریف ہے، ابھی وِلایت کے بُلند درجات طَے نہیں کئے ہیں، اِسی وقت سے یہ عالَم ہے کہ دیکھنے والے گواہی دیتے ہیں: یہ بچہ اللہ پاک کی طرف رَاغِب ہے۔
افسوس! ہمارا حال بےحال ہے * ہمیں رَغبت ہے تو کھانے پینے کی ہے * ہمیں رَغبت ہے تو قیمتی لباس کی رَغبت ہے * ہمیں رَغبت ہے تو مال و دولت کی رَغبت ہے * کوٹھی بنگلے اور گاڑیوں کی رَغبت ہے * بینک بیلنس کی رَغبت ہے * عیش و عشرت کی رَغبت ہے * سیر و تفریح کی رَغبت ہے * سوشل میڈیا(Social media) کی رَغبت ہے * لائیک بڑھانے، مشہور ہونے کی رَغبت ہے * نہیں ہے تو نمازوں کی رَغبت نہیں ہے * روزوں کی رَغبت نہیں ہے * عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کی رَغبت نہیں ہے * نیکی کی دعوت دینے کی رَغبت نہیں ہے * مدنی قافلوں میں جانے کی رَغبت نہیں ہے * مدرسۃُ المدینہ بِالِغان میں قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کی رَغبت نہیں ہے * تفسیر سننے سُنانے کی