Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

زندگی گزارنے کا ایک راہنما اُصُول

پیارے اسلامی بھائیو! زندگی گزارنے کا ایک بہترین اُصُول ہے، اگر ہم یہ اُصُول اپنا لیں تو ہمیں فِکْرِ آخرت بھی مل جائے گی، تقویٰ و پرہیزگاری بھی نصیب ہو جائے گی، فضولیات سے بھی بچ جائیں گے، نیک بھی بن جائیں گے، گُنَاہوں کی عَادت سے چھٹکارا بھی مل جائے گا اور  اللہ  پاک نے چاہا تو دُنیا، قبر اور اور حشر میں نجات بھی حاصِل کر لیں گے۔ اگر ہم اِسے صحیح معنوں میں اپنا لیں تو دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اِس کے صدقے نصیب ہو سکتی ہیں۔ ایسا کون سا پیارا اُصُول ہے؟ دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  نے ہماری تربیت فرمائی، لکھتے ہیں: بندے کو چاہئے کہ  اللہ  پاک کے مشاہدے میں عَمَل کرے۔

اب اس کا کیا مطلب ہے؟ دَاتا حضور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: مطلب یہ ہے کہ بندہ یہ پکّا یقین رکھے کہ وہ خُدا کے عِلْم میں ہے اور  اللہ  پاک اس کےتمام کاموں کو دیکھ رہا ہے۔([1])

یہ ایک اُصُول ہے اگر ہم اپنا لیں تو دُنیا بھی سنور جائے گی، آخرت بھی سنور جائے گی۔

چار سبق آموز باتیں

دَاتا حضور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  لکھتے ہیں: حضرت حاتِم اصم رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے تھے: جب سے مجھے چار باتوں کا عِلْم مِلا ہے، تب سے میں دُنیا کے تمام عُلُوم سے بےپروا ہو گیا ہوں، لوگوں نے پوچھا: وہ کونسی چار باتیں ہیں؟ فرمایا: (1):ایک یہ کہ میں نے جان لیا کہ میرا رِزْق لکھا جا چکا ہے، جس میں نہ کمی ہو سکتی ہے نہ زیادتی، لہٰذا میں زیادہ کی خواہش سے بےنیاز ہو گیا ہوں (2):میں نے جان لیاکہ خُدا کا مجھ پر حق ہے جسے میرے سوا کوئی دوسرا ادا نہیں کر


 

 



[1]... کشف المحجوب، مقدمہ، صفحہ:21۔