Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

سکتا، لہٰذا میں اس کی ادائیگی میں مصروف ہوں (3):میں نے جان لیا کہ موت میرے پیچھے لگی ہے، میں اس سے بھاگ نہیں سکتا، لہٰذا میں نے اسے پہچان لیا (4):میں نے جان لیا کہ میرا کوئی مالِک ہے، جو ہر وقت مجھے دیکھ رہا ہے، لہٰذا میں اس سے شرم کرتا ہوں اور نافرمانیوں سے باز رہتا ہوں۔ ([1])

بدکاری کا اِرادہ چھوڑ دیا

دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  لکھتے ہیں: بصرہ میں ایک رئیس تھا، ایک دن وہ اپنے باغ میں گیا تو باغبان کی بیوی کے حُسْن و جمال پر اس کی نظر پڑ گئی، رئیس کے دِل میں شیطان آ گیا، اس نے باغبان کو کسی بہانے باہر بھیج دیا اور عورت کو گھر میں لا کر کہا: دروازہ بند کر دو! عورت خوفِ خُدا والی تھی، اس نے کہا: میں نے سب دروازے بند کر دئیے ہیں مگر ایک دروازہ ابھی بھی کھلا ہے، اسے میں بند نہیں کر سکتی۔ رئیس نے پوچھا: وہ کونسا دروازہ ہے؟ عورت بولی: وہ دروازہ ہمارے اور خُدا کے درمیان ہے۔ یہ سُن کر رئیس شرم سے پانی پانی ہو گیا اور توبہ کرنے لگا۔ ([2])

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! کتنا اچھا اُصُول ہے، بس ہم یہ اپنے دِل میں بٹھا لیں کہ  اللہ  پاک مجھے دیکھ رہا ہے۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! ہمارے سارے کام سنور جائیں گے۔

 اللہ  پاک کے دیکھنے کو ہلکا مت جانو...!

 حضرت وُہیب بن وَرْد رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کی خِدْمت میں کسی نے عرض کیا: مجھے نصیحت


 

 



[1]... کشف المحجوب، مقدمہ، صفحہ:21۔

[2]... کشف المحجوب، مقدمہ، صفحہ:21۔