Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم:قیامت کے روز اللہ پاک کے عرش کے سِوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، 3 شخص اللہ پاک کے عرش کے سائے میں ہوں گے: (1):وہ شخص جو میرے اُمَّتی کی پریشانی (Worry)دُور کرے (2):میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا (3):مجھ پر کَثْرت سے درود شریف پڑھنے والا۔([1])
بے عدد اور بے عدد تسلیم بے شمار اور بے شمار دُرود
بیٹھتے اٹھتے، جاگتے سوتے ہو اِلٰہی مرا شِعَار دُرود([2])
وضاحت: پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر بہت زیادہ، بے حساب سلام اور ان گنت، بےشُمار دُرود ہوں ،یا اللہ پاک! ایسی تَوفیق عطا فرما کہ بیٹھتے، اُٹھتے، سوتے، جاگتے، بَس ہر وقت درودِ پاک پڑھتے رہنے کی عادت بن جائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد