Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

1752 ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے([1]) * ہر سال 14 صفر کو بھٹ شاہ میں آپ کا عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اللہ  پاک کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی  اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:نیک اعمال

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیوں پر استقامت پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب حصّہ لیجئے! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَرِیْم! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : نیک اعمال کے رسالے سے روزانہ جائزہ لیناہے۔

 * اپنی اِصْلاح کرنےاور خود کو شیطان سے بچانے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم اپنی عادات، اپنے کردار اور اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیا کریں۔ دورِ حاضِر میں امیر ِاہلسنّت مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہم الْعَالِیَہ نے اپنا جائِزہ لینے کاآسان طریقہ دیا ہے: رسالہ نیک اَعْمال * بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کے لئے نیک اَعْمَال رسالے میں 72 سوال جواب لکھے ہیں * ہر سوال کے نیچے 30 خانے ہیں * روزانہ سوال پڑھ کر اپنا جائزہ لینا ہو تا اور خانے بھرنے ہوتے ہیں * دُرُست اسلامی زِندگی گزارنے کا یہ بہترین نسخہ ہے * اس کے ذریعے نہ جانے کتنوں کی اِصْلاح ہو چکی ہے۔


 

 



[1]... تذکرۂ صوفیائے سندھ، صفحہ:187۔