Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہوجائے ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
شاہ عبد الطیف بھٹائی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا تذکرہ
پیارے اسلامی بھائیو!14 صَفَرُ الْمُظَفر کو سندھ کے مشہور وَلِیِّ کامِل حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا عرسِ پاک گزرا، آئیے! آخر میں برکت کے لئے ان کا ذِکْرِ خیر بھی کر لیتے ہیں: * شاہ عبد اللطیف بھٹائی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 1101ھ مطابق 1689ء کو ہالا حویلی ضلع مٹیاری سندھ پاکستان میں پیدا ہوئے * آپ کاظمی سیّد ہیں([1]) * دینی تعلیم مشہور عالِم ِ دین مولانا نور محمد بھٹی حاصل کی([2]) * دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تقریباً26 سال کی عمر میں مخلوق سے الگ ہو کر ایک ریتلے ٹیلے پر قیام کیا (سندھی میں ریت کے ٹیلے کو بھٹ کہتے ہیں اسی وجہ سے وہ جگہ بھٹ شریف کے نام سے مشہور ہوئی)([3]) * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ روزانہ کئی کئی میل پیدل چل کر سفر کرتے اور راستے میں جتنے بھی گاؤں آتے، قافلے ملتے یا کوئی بھی شخص ملتا تو اُس کو دین کی دعوت دیا کرتے۔ ([4]) * آپ ایک صوفی شاعِر تھے ، آپ کی شاعری اسلامی تعلیمات ، اَمْن و محبّت ، انسان دوستی ، غریبوں کے درد کے احساس اور خَالِق سے مَخْلُوق کے تعلق وغیرہ پر مشتمل ہے * آپ اس دنیا میں 63 سالہ زندگی گزار کر 1165ھ بمطابق