Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

خِدْمت میں حاضِر ہوتے ہیں تو اُن سے بھی دُنیوی بہتریوں کی دُعا نہیں کرواتے بلکہ آخرت کا فائدہ ہی سامنے رکھتے ہیں۔ خیال رہے! نیک لوگوں سے دُنیوی بہتری کی دُعا کروانا بھی جائِز ہے، البتہ! فِکْرِ آخرت بھی ہونی چاہئے، صِرْف دُنیا ہی کی دُعائیں نہ کروائیں، آخرت کی بہتریوں کی بھی ضرور فِکْر کرنی چاہئے۔

پُوری قوم مسلمان ہو گئی

شہرِ لاہور کی ایک مشہور جگہ ہے: بَھاٹی دروازہ۔ اسے بھاٹی گیٹ بھی کہتے ہیں۔ یہاں بھٹی قوم آباد تھی، انہیں کی نسبت سے اسے بھاٹی دروازہ کہتے ہیں۔ اس وقت یہ ساری بھٹی قوم غیر مُسْلِم تھی۔ دَاتا حضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  جب لاہور تشریف لائے، نیکی کی دعوت دینا شروع فرمائی، جس کے نتیجے میں بہت سارے لوگ مسلمان ہو ئے، کئی ایک سیدھے رستے کے مسافِر بنے۔

اب ہوتا یہ تھا کہ بہت سارے مسلمان دِین سیکھنے کے لئے، فیض پانے کے لئے آپ کی خِدْمت میں آتے تو اسی بھاٹی دروازے سے گزر کر آتے تھے۔ ایک مرتبہ عقیدت مندوں نے یُوں کیا کہ بھاٹی دروازے کا نام بدل کر دَاتا حُضُور  رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ کی نسبت سے ہجویری دروازہ رکھ دیا۔ بھٹی قوم کے غیر مُسْلِم جن کی نسبت سے بھاٹی دروازے کا نام رکھا گیا تھا،اُنہیں یہ بات بہت بُری لگی، چنانچہ بھٹی قوم کا ایک وَفْد دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کی خِدْمت میں حاضِر ہوا۔ سارا ماجرا بتایا گیا، دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  نے اطمینان سے ان کی بات سُنی، پِھر فرمایا: دروازے کا نام بھاٹی ہی رہے، بدلا نہیں جائے گا۔ مزید فرمایا:  اللہ  پاک کے بندوں کو ظاہِری عزّت و شہرت گوارا نہیں ہوتی، نہ وہ اس کو پسند کرتے ہیں بلکہ  اللہ