Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

رَغبت نہیں ہے * افسوس! قبر چمکانے،  اللہ  پاک کو منانے اور آخرت میں کامیابی پانے کی رَغبت نہیں ہے۔  كاش! دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کا فیضان نصیب ہو جائے اور ہم بھی  اللہ  پاک کی طرف راغِب ہو جائیں۔

صِرْف  اللہ  پاک کے ہو جاؤ...!!

 اللہ  پاک فرماتا ہے:

وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ(۸)   (پارہ:29، سورۂ مزمل:8)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور سب سے ٹوٹ کر اُسی کے بنے رَہو۔

اعلیٰ حضرت رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  کے والِدِ محترم مولانا نقی علی خان رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: غَیْرُ  اللہ  کی طرف سر جھکانا جائِز نہیں ہے، پِھر بھلا دِل جھکانا کیسے درست ہو سکتا ہے...!! ([1]) یعنی ہم دِل میں دُنیا کی رَغبت و محبّت لا کیسے سکتے ہیں...؟ جبکہ رَبِّ کریم نے ہمیں دُنیا کے لئے نہیں بلکہ اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔

جہاں ہے تیرے لئے، تُو نہیں جہاں کے لئے

مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ فرماتے ہیں: انسان اَشْرَفُ الْمَخْلُوْقَات ہے، سب کچھ اس کے لئے پیدا کیا گیا،  اللہ  پاک فرماتا ہے:

هُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًاۗ   (پارہ:1، سورۂ بقرہ:29)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:وہی ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لئے بنایا

معلوم ہوا دُنیا کی ہر چیز انسان کے نفع کے لئے پیدا کی گئی۔ اب سُوال یہ ہے کہ انسان


 

 



[1]...انوارِ جمالِ مصطفےٰ، صفحہ:406بتصرف۔