Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

بھی کسی کے لئے بنا ہے یا نہیں؟ اس کا جواب اس آیت میں ہے:

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)   (پارہ:27، سورۂ ذاریات:56)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور میں نے جن اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں ۔

گویا فرمایا گیا: اے انسان سب کچھ تیرے لئے اور تُم ہمارے لئے، مخلوق تمہارے لئے اور تُم خالِق کے لئے۔([1])

جانور پیدا کئے ہیں تیری وفا کے واسطے                   چاند سورج اور ستاروں کو ضیا کے واسطے

کھیتیاں سرسبز ہیں تیری غذا کے واسطے              یہ جہاں تیرے لئے ہے اور تُو خُدا کے واسطے

معلوم ہوا؛ ہم دُنیا کے لئے نہیں بنے بلکہ دُنیا ہمارے لئے ہے اور ہم کس کے لئے ہیں؟  اللہ  پاک کے لئے،  اللہ  پاک کی عِبَادت کے لئے، دِل میں  اللہ  پاک کی،  اللہ  پاک کے محبوب صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبّت بسانے کے لئے۔

مالك کی طرف نظر رکھنے والا مالِک بن جاتا ہے

دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: مَنْ نَظَر َ اِلَی  الْخَلْقِ ھَلَکَ وَ مَنْ رَجَعَ اِلَی  الْحَقِ مَلَکَ جس نے مَخلوق کی طرف نگاہ کی وہ ہَلاک ہو گیا اور جس نے حق کی طرف رجوع کیا ، وہ مالِک ہو گیا۔ ([2])

جوتے کیچڑ سے محفوظ رہے

دَاتا حُضُور رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  فرماتے ہیں: ایک دِن میں اپنے پیرِ کامِل (شیخ ابو الحسن خُتَّلی رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ )


 

 



[1]...مواعِظِ نعیمیہ، صفحہ:58ملخصاً۔

[2]...کشف المحجوب،الباب الثالث فی التصوف، صفحہ:42۔