Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
اَلْدُّنْیَا یَوْمٌ وَ لَنَا فِیْہِ صَوْمٌ یعنی دُنیا ایک دِن کی ہے اور ہمارا اس دِن میں روزہ ہے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! مطلب یہ ہے کہ یہ دُنیا عَارضِی ہے، فانِی ہے، جلد ہی ختم ہونے والی ہے، ہم اِس دُنیا کے پیچھے نہیں پڑتے، دُنیا کے لئے زندگی نہیں گزارتے، ہم دُنیا سے بےرَغبت ہو کر آخرت کی فِکْر میں اللہ پاک کی رضا پانے کے لئے زندگی گزارتے ہیں۔
دَاتا حُضُور کی لاہور تشریف آوری
دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو پِیر صاحِب نے حکم دیا: بیٹا! لاہور چلے جاؤ...!! وہاں جا کر دِین کی خِدْمت کرو! ([2])
مَاشَآءَ اللہ ! دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا جذبہ دیکھئے! پِیر کی اطاعت دیکھئے! ملک دوسرا، شہر دوسرا، لوگ اَنْجان، زبان مختلف، لاہور میں کوئی جاننے والا نہیں، کوئی رشتے دار نہیں اور سَفَر بھی کئی سو کلومیٹر دُور کا ہے مگر دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے پِیر صاحِب کے فرمان پر فورًا لبیک کہا اور لاہور کے سَفَر پر روانہ ہو گئے۔ یہاں آ کر آپ نے دِین کی خُوب خِدْمت کی اور ہزاروں لوگوں کو کلمہ پڑھایا، لاکھوں کی ظاہِری باطنی اِصْلاح فرما کر برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلا دِی۔
آپ بھی راہِ خُدا میں سَفَر کیاکیجئے!
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ والوں کی سیرت کا یہ پہلو بھی بہت حسین ہے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے لے کر اب تک جتنے اللہ پاک کے نیک بندے ہوئے ہیں، یہ سب راہِ خُدا