Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
آپ بھی یہ رسالہ خریدئیے! نیک اعمال کے مطابق روزانہ جائِزہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت فائدہ ہوگا * اَخْلاق سنوریں گے * کردار اچھا ہو گا * عادات بہتر ہوں گی * نیکیوں پر استقامت ملے گی * گُنَاہوں سے نفرت ہوگی * دِل روشن ہو گا * محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی * عشقِ رسول میں اِضَافہ ہو گا * روحانیت ملے گی اور * فِکْرِ آخرت نصیب ہو گی۔
ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ الحمد للہ !مجھے نیک اعمال سے پیار ہے اور اس کے ذریعے روزانہ اپنا جائزہ لینے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبہ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر کرم ہو گیا۔ ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ، پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: جو مدنی قافلے میں روزانہ نیک اعمال کے رسالے سے اپنا جائزہ لیتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔
شکریہ کیوں کر ادا ہو آپ کا یا مصطفےٰ کہ پڑوسی خُلد میں اپنا بنایا شکریہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
اسلامک اِی بُکْ ایپلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول !دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسلامک ای بک لائبریری ایپلی کیشن متعارف کروائی گئی ہے،اس ایپلی کیشن میں یہ بہترین آپشنز (Options) موجود ہیں: * دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ تقریباً تمام ہی کتب و رسائل (تقریباً 43زبانوں میں) اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں * ہفتہ وار اجتماع