Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat

میں سَفَر کرنے والے تھے، صحابۂ کرام رَضِیَ  اللہ  عنہم کو دیکھئے! تھے عرب کے رہنے والے مگر * کسی کا مَزارِ پاک اِسْتَنْبول میں ہے * کسی کا مَزارِ پاک دِمَشق میں ہے * کسی کا مزارِ پاک مُلْکِ شام میں ہے * کوئی ہند میں آرام فرما ہیں * کتنے صحابۂ کرام رَضِیَ  اللہ  عنہم ہیں جن کے مَزَارات پاکستان میں بھی ہیں، یہ کیوں ہے؟ اسی لئے کہ یہ حضراتِ عالی وقار راہِ خُدا میں سَفَر کیا کرتے تھے * اسی طرح امامِ عالی مقام رَضِیَ  اللہ  عنہ مدینۂ پاک میں رہتے تھے، آپ کا مَزارِ پاک عراق میں ہے * غوثِ پاک جِیْلَان کے رہنے والے تھے، آپ کا مَزارِ پاک بغداد میں ہے * خواجہ مُعِینُ الدِّین چشتی رَحمۃُ  اللہ  عَلَیْہ  افغانستان کے رہنے والے تھے، آپ کا مَزارِ پاک ہند میں ہے، یعنی یہ  اللہ  پاک کے نیک بندے، اتنی اتنی دُور کا سَفَر کرتے تھے اور سفر بھی کیوں؟  اللہ  پاک کی رضا کے لئے، دِین کی خدمت کے لئے...!!

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم راہِ خُدا میں سَفَر کیا کریں۔ راہِ خُدامیں سفرکرنے کے کیا فضائل ہیں ؟آئیے چند فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم آپ کو سناتا ہوں * جو آدمی عِلم کی تلاش میں کسی رستے پر چلے،  اللہ  پاک اس کے لئے جنّت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے ([1]) * جو اپنے گھرسے طلبِ علم کے لئے چلا ، فرشتے اُس کے عَمل سے رَاضِی ہوکر ، اُس کے لئے اپنے پَربچھا دیتے ہیں ([2]) * جو  اللہ  پاک کی راہ میں سردرد میں مبتلاء ہو ، پھر اس پر صبر کرے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردئیے جائیں گے۔([3])

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ اَوْلیا ہے، فیضان غَوث


 

 



[1]... مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتماع...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2699 ملتقطاً۔

[2]... ابن ماجہ ، کتاب السنۃ، باب فضل العلما...الخ، صفحہ:49، حدیث:223 ملتقطاً۔

[3]... مسند بزار،جلد:6، صفحہ:413، حدیث:2437۔