Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
ہیں، بعض تو پِیر ہی اِس لئے بناتے ہیں تاکہ دُنیا کی مشکلیں آسان ہو جائیں، پیسہ آنے لگ جائے، کاروبار کی رکاوٹیں ختم ہو جائیں۔
حضور دَاتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مُبارَک اَنداز کیا تھا...؟ آپ دُور دُور سَفَر کر کے اَوْلیائے کرام کی خِدْمت میں حاضِر ہوتے تھے مگر دِل میں طلب کیا ہوتی تھی؟ سنیئے! امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فیضانِ سُنّت جلد اوّل صفحہ: 419 پر لکھتے ہیں:حضرت دَاتا گنجِ بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہم 3دوست حضرت شیخ ابنِ مَعلا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی زِیارت کے لئے رَمْلَہ نامی گاؤں کی طرف چلے۔ راستہ میں یہ طے کیا کہ ہم میں سے ہر شخص کوئی نہ کوئی مُراد اپنے دل میں رکھ لے۔ میں نے یہ مُراد رکھی کہ مجھے حُسین بن منصور حَلّاج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مُناجات اور اَشعار دَرکا ر ہیں۔ دُوسرے نے یہ مُرادطے کی کہ مجھے تلّی کی بیماری سے شِفا حاصِل ہو جائے۔ تیسرے نے کہا: مجھے حلوہ صابُونی کھانے کی خواہِش ہے۔ جب ہم لوگ حاضِرِ خدمت ہوئے تو آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے حضرت حُسین بن منصور حَلّاج رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے اَشعار اور مُناجات لکھوا کر میرے لئے تیّار رکھے تھے، جو مجھے عطا فرما دیئے۔ دوسرے دَرویش کے پیٹ پر ہاتھ پھیرا، اُس کی تِلّی کی تکلیف دُور ہوگئی۔ تیسرے سے فرمایا: صابُونی حلوہ شاہی درباروں کی غذا ہے مگر آپ نے لباسِ صُوفیا پہن رکھا ہے! 2میں سے ایک چیز اختیار کیجئے۔
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! دَاتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مِزاج مبارَک پر غور فرمائیے! دُور دُور کا سَفر کرتے ہیں، اَوْلیائے کرام کی خِدْمت میں حاضِری دیتے ہیں، آپ نے زندگی کا ایک بڑا حصّہ سَفَر میں گزارا مگر دُنیا کی طلب نہیں کی ، اَوْلیائے کرام کی