Book Name:Data Huzoor Aur Fikr e Akhirat
فرمائیے! آپ نے بڑی پیاری نصیحت کی، فرمایا: اللہ پاک کا دیکھنا تمہیں لوگوں کے دیکھنے سے ہلکا محسوس ہو، اس بات سے ڈرتے رہنا۔ ([1])
مطلب یہ کہ ایک تو لوگ ہمیں دیکھ رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ رَبِّ کریم بھی ہمیں دیکھ رہا ہے، لوگ دیکھتے ہوں تو جو انداز ہوتے ہیں، جو خَوف ہوتا ہے، بندہ گُنَاہ کرنے سے، بُرے کام کرنے سے ڈرتا ہے، لوگوں سے شرماتا ہے، اللہ پاک کے دیکھنے کو اس سے کم اَہَم مت سمجھو...!! بےشک اللہ پاک دیکھ رہا ہے، یہ زیادہ اہمیت کی بات ہے، لہٰذا جتنا لوگوں کے دیکھنے سےڈرتے ہو، اس سے کہیں زیادہ اللہ پاک کے دیکھنے سے ڈرنا شروع کر دو، جتنا لوگوں کے دیکھنے سے شرماتے ہو، اس سے کہیں زیادہ اللہ پاک کے دیکھنے سے شرمانا شروع کر دو...!!
چھپ کے لوگوں سے کیےجس کے گُنَاہ وہ خبردار ہے کیا ہونا ہے
اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہم نفسانی خواہشات سے بچیں، دُنیا کی محبّت سے دُور رہیں، آخرت کی فِکْر کریں اور یہ چند روزہ فانی زندگی اللہ پاک کی رضا والے کاموں میں گزارنے میں کامیاب ہو جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
مدرسۃ ُالمدینہ بالغان میں داخلہ کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائیو!حضور دَاتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کا بڑا شوق تھا، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے خود چھوٹی سی عمر میں ہی قرآن کریم کو مکمل پڑھ لیا تھا، منقول ہے کہ ابھی آپ کو حروف کی پہچان ہی ہوئی تھی کہ آپ نے مکمل