Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

نے فرمایا: اساتذۂ کرام کو بیش قرار (یعنی بہترین) تنخواہیں دی جائیں تاکہ جان توڑ کوشش کر کے عِلْمِ دِین پڑھائیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی اس فرمانِ رضا پر بھی عمل پیرا ہے * جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے والے اساتذہ کرام کو بہترین تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں * رمضان کریم میں بونس کے طور پر ایک سیلری اضافی بھی دی جاتی ہے * اس کے عِلاوہ شرائط و ضوابط کے مطابق فری میڈیکل اور دیگر سہولتیں بھی دی جاتی ہیں۔(4):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: طلباء کی صلاحیتوں کی جانچ ہو، جو طالبِ عِلْم جس کے کام میں زیادہ مناسب ہو، معقول وظیفہ دے کر اس میں لگایا جائے * ان میں کوئی مدرس بنے * کوئی مُصَنِّف بنے * اور  کوئی وَاعِظ بنے، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی اس پر بھی  عمل کی کوشش  کر رہی ہے، جامعۃ ُ المدینہ، مدرسۃ ُالمدینہ میں پڑھنے اور دیگر شارٹ کورسز   کرنے والے طلباء کی جانچ ہوتی ہے، ان کی   صلاحیت کے مطابق کوئی دارُ الافتاء اہلسنت میں پہنچ کر فتوے لکھنے کی خدمت انجام دیتے ہیں * کوئی مفتی بنتے ہیں * کوئی المدینۃ ُالعلمیہ میں دِینی کتابیں لکھنے کی خدمت انجام دیتے ہیں * کوئی مدرس بنتے ہیں * اور بہت سارے امامت و خطابت کے فرائِض انجام دیتے ہیں، اس دِینی خدمت پر انہیں معقول اور بہترین تنخواہیں بھی دی جاتی ہیں  (5):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: جو افراد تیارہو جائیں، انہیں  ملک میں پھیلایا جائے کہ دِین کی خِدْمت کریں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی میں عاشقانِ رسول کی تربیت کر کے ملک و بیرونِ ملک میں بھیجا جاتا ہے، انہیں باقاعدہ تنخواہیں دی جاتی ہیں اور وہ فَارِغُ الْبَال (یعنی کمانے سے بےپروا)  ہو کر دِین کی خدمت کرتے ہیں  (6):اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا: باقاعِدہ تنخواہیں دے کر مُصَنِّفِیْن سے مفید دِینی کتابیں اور رسالے لکھوائے جائیں۔ الحمد للہ! اس مقصد کیلئے  دعوتِ اسلامی کا ایک پُورا  ادارہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامِک ریسرچ سنٹر) قائِم ہے، جہاں درجنوں مدنی عُلَمائے