Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
لکھے جائیں، تمام ملک میں پہنچائے جائیں۔ یہاں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اصل میں پرنٹ میڈیاکے ذریعے دِین کی خدمت کا ذہن دیا ہے، اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا موجود نہیں تھا، اب موجود ہے، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی دِین کی خدمت کر رہی ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بھی دِین کی خدمت جاری ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز مثلاً، یوٹیوب(Youtube)،فیس بک (Facebook)، انسٹاگرام(Instagram) وغیرہا پر تقریبا 70 اکاؤنٹ ہیں جن پر تقریبا 47 ملین (Million) یعنی پونے پانچ کروڑ ، فالورز (Followers)اور سَبْسکَرائِبَرز (Subscribers)ہیں۔الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کا اپنا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر مہینے جاری ہو رہا ہے، دعوتِ اسلامی کی اپنی ویب سائٹ بھی موجود ہے، یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام وغیرہ کے پیجز بھی بنے ہوئے ہیں، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بھی قائِم ہے، جس کے ذریعے مختلف موبائِل ایپلی کیشنز بنائی جا رہی ہیں، یُوں تقریباً ہر فورم پر موجودہ تقاضوں کے مطابق دِین کی خِدْمت جاری ہے۔([1])
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت کے فیضان سے، آپ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق موجودہ دور کے تقاضوں کو نبھاتے ہوئے پُوری دُنیا میں دِین کا پیغام عام کر چکی ہے اور مزید کرتی چلی جا رہی ہے۔
اللہ کی نعمت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی آقا کی عنایت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
مَلحُوظ شریعت ہے ، تو پاسِ طریقت ہے سر تا پا سعادت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی
اسلام کی تعلیمات اور دین کے احکامات سِکھلاتی شریعت ہے ، یہ دعوتِ اسلامی([2])