Dawateislami Faizan e Raza Hai

Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai

بھی سردار ہے۔([1]) (2):حِلْم کے ذریعے بندہ دِن میں روزہ رکھنے اور رات کو قیام (یعنی عبادت ) کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔ ([2])

اے عاشقانِ رسول!   حِلْم سُنّتِ مصطفےٰ ہے۔ * ہمارے پیارے آقا، مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے کبھی بےجا غُصّہ نہ کیا۔ * آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم اپنی ذات  کے متعلق کسی سے انتقام نہ لیتے تھے۔ * پچھلی آسمانی کتابوں میں آپ کا یہ وَصْف بھی بیان ہوا: آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم سے جتنا جہالت والا برتاؤ  کیا جائے گا، اتنا ہی آپ کا حِلْم بڑھتا جائے گا۔([3])

حِلْم سے متعلق مدنی پھول: * حِلْم  اللہ پاک کی صفت  ہے۔ * حِلْم اللہ پاک کا پسندیدہ وَصْف ہے * حِلْم انبیاء کی سُنت ہے * حِلْم کا معنی ہے:آہستگی، بُرْد باری (نرم مزاجی)امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: تحمل (یعنی بردباری) غُصّہ پینے سے افضل ہے کہ غُصّہ پینے کی ضرورت اسے ہوتی ہے، جس کا غُصّہ شدید ہو جائے، جب کہ حِلْم والے کو غُصّے میں جوش آتا ہی نہیں۔([4]) * حِلْم سے بزرگی ملتی ہے۔

حلم پیدا کرنے کے طریقے: * حِلْم تکلُّف سے آتا ہے (یعنی بندہ کوشش سے، تکلف کر کے غُصّہ پیتا رہے، آہستہ آہستہ طبیعت میں حِلْم پیدا ہو جائے گا) * عمامہ باندھنے سے حِلْم بڑھتا ہے * بکریاں چرانے سے بھی طبیعت میں حِلْم پیدا ہوتا ہے۔ 

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخ طریقت، امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہ کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خریدئیے


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:233،حدیث:3831۔

[2]...مَجْمَعُ الزَّوائِد، کتابُ الْاَدب، باب حُسْنِ اَخْلاق کے بیان میں، جلد:8، صفحہ:19، حدیث:12687۔

[3]...صِراط الجنان، پارہ:4، سورۂ ال عمران، زیرِ آیت:159، جلد:2، صفحہ:81۔

[4]...اِحْیَاء العلوم مترجم، جلد:3، صفحہ:535۔