Book Name:Dawateislami Faizan e Raza Hai
کرکے اس گناہ کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دینا ضروری ہے)
جُھک گیا کعبہ سبھی بُت، منہ کے بل اَوندھے گِرے دَبدبہ آمد کا تھا، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(3):سنتو ں اور نیکیوں پر استقامت پانے(یعنی ہمیشہ عمل ہوتا رہے اِس) کا بہترین فارمولا یہ ہے کہ تمام اسلامی بھائی آج کیا کیا عمل کیا؟ اِس کے متعلق روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمے دار کو جمع کروائیں ۔تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جام بھر بھر کر پینے کو ملیں گے۔
بدلیاں رَحمت کی چھائیں، بُوندیاں رَحمت کی آئیں
اب مُرادیں دل کی پائیں، آمدِ شاہِ عرب ہے
(4):دعوتِ اسلامی کے ذمے داران سمیت تمام اسلامی بھائی نیت کیجئے کہ ہفتہ وارمدَنی مذاکرے میں شرکت(سوال جواب شروع ہونے سے کم ازکم 1گھنٹہ 12منٹ)اورہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں رات گزارا کریں گے، یہ بھی نیت کیجئے کہ ہر ماہ 3 دن کے ،ہر 12 ماہ میں 1 ماہ اور زندگی میں کم از کم ایک بار 12ماہ کے سنتیں سیکھنے سکھانے کے مدنی قافلے میں سفر فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول بشمول نگران وذِمہ داران ربیعُ الاوَّل شریف میں بارگاہِ رسالت میں ایصالِ ثواب کی نیّت سے کم ازکم 3 دن کے لئے سنتیں سیکھنے سکھانے کے مَدَنی قافلے میں سفر کریں اور روزانہ گھر درس بھی دیں یا سنیں ۔
میں مبلِّغ بنوں سنّتوں کا ،خوب چرچا کروں سنّتوں کا
یا خدا!درس دوں سنّتوں کا ،ہو کرم!بہر خاکِ مدینہ
(5):اپنی مسجد،گھر ،دُکان،کارخانے وغیرہ پر 12 ورنہ کم ازکم ایک مَدَنی پرچم ربیع