Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

والو! صحابہ کے ساتھ رہو، اے ایمان والو! عُلَما کے ساتھ رہو، اے ایمان والو! اولیاءُ اللہ کے ساتھ رہو۔

پھر اِس مقام پر ایک اَور بات سمجھنے کی ہے، وہ یہ کہ ساتھ رہنے سے کیا مراد ہے؟ عُمُوماً کسی کے ساتھ رہنے کے 2 مطلب ہوتے ہیں: (1):جسمانی طَور پر ساتھ رہنا (2):دِلی طَور پر ساتھ رہنا۔ یقیناً جسمانی طَور پر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کا قُرب حاصِل ہو، عاشقانِ رسول عُلَمائے کرام کی صحبت نصیب ہو جائے، اولیائے کرام کی صحبت نصیب ہو جائے تو بےشک یہ بہت سعادت کی بات ہے مگر آیتِ کریمہ میں صِرْف جسمانی طَور پر ساتھ رہنا مُراد نہیں بلکہ اِس سے مُراد ہے: دِلی طَور پر صحابۂ کرام، عُلَما اور اولیائے کرام کے ساتھ رہنا۔ مقصد یہ ہے کہ اے ایمان والو! صحابہ سے، عُلَما سے، اولیا سے * دِلی محبت رکھو * جو عقیدے اِن کے ہیں، وہ عقیدے اپناؤ * اِن کے جو نظریات ہیں، وہ نظریات اپناؤ * اِن کی تعلیمات پر عمل کرو * اِن جیسے اَخْلاق اپناؤ * اِن جیسا کردار بناؤ * اِن کی سیرت سے روشنی حاصِل کرو * ظاہِر میں * باطِن میں ہر اعتبار سے اِن سے محبّت کرو * یہ پاکیزہ حضرات جس رستے کے مُسَافِر ہیں، تم بھی اُس رستے کے مُسَافِر بنو * اور جس انداز سے انہوں نے زندگی گزاری، تم بھی اِن سے راہنمائی لو اور اُسی انداز سے زِندگی گزارو! ([1])

مجھے اَوْلیا کی محبت عطا کر                                                                                                تُو    دیوانہ    کر    غوث    کا    یااِلٰہی([2])

الحمد للہ! ہمارے آقا اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بھی وَلِیِّ کامِل ہیں، آپ بھی سچّے، آپ کے عقائد بھی سچّے، آپ کے نظریات بھی سچّے، آپ کی تعلیمات بھی سچّی اور آپ کی ہر ہر ادا بھی سُنّتِ رسول کی آئینہ دار اور سچّے راستے کی نشانی ہے۔

جن کی ہر ہر ادا سنّتِ مصطفےٰ                                                                    ایسے پیر طریقت پہ لاکھوں سلام


 

 



[1]... تفسیر نعیمی، پارہ:11، سورۂ توبہ،زیرِ آیت: 119، جلد:11، صفحہ:115 بتصرف۔

[2]...وسائِلِ بخشش، صفحہ:106۔