Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

Book Name:Ala Hazrat Ki Pyari Adatein

رہنما ، سنیّوں کے پیشوا اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے عرس شریف کی رات ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کون ہیں؟ * آپ عاشقوں کے امام ہیں * سنیوں کے امام ہیں * عَالِموں کے امام * عَابِدوں کے امام * زَاہِدوں کے امام * اَہْلِ تقویٰ کے امام * فُقَہا، مُحَدِّثِین، مُفَسِّرِین کےامام ہیں * مُجَدِّد تھے * مُفَسِّر تھے * مُحَدِّث تھے * بہت بڑے عالِم (Scholar)تھے * انتہائی ذہین (Intelligent)مفتی تھے * قرآن کے حَافِظ تھے * اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سچے عاشق تھے۔

ایک سچا عاشقِ نورِ مُجَسَّم بولیے                                                             اُن کو اُن کے عہد کا سالارِ اعظم بولیے

جن سے ہوں آباد علم و آگہی کی بستیاں             ہیں جنم لیتی کئی صدیوں میں ایسی ہستیاں

10 شوال 1272 ہجری بمطابق 14جون 1856ء کو ہند کے شہر بریلی میں آپ کی ولادت ہوئی * آپ دینی و علمی گھرانے کے چراغ تھے * آپ کا نام محمد ہے،جبکہ آپ کے دادا آپ کو احمد رضا کہہ کر پکارا کرتے تھے، بعد میں اِسی نام سے مشہور ہوئے * 4سال کی عمر میں ناظرہ قر آن کریم ختم کر لیا * صرف 13 سال 10 ماہ 4دن کی عمر میں دینی تعلیم مکمل کی اور پہلا فتویٰ لکھا * اندازاً 70 سے زائد علوم میں کم و بیش 1000 کتابیں لکھیں * قر آن کریم کا ترجمہ کَنْزُالْاِیمان * فتاویٰ رضویہ * حدائق ِبخشش، آپ کے علمی و ادبی شاہکار ہیں * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 2بار حج کی سعادت حاصل کی * دوسری بار جب روضۂ رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر حاضر ہوئے تو پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جاگتی آنکھوں سے آپ کو اپنے دیدار سے نوازا * تقویٰ و پرہیزگاری اِس قدر تھی کہ نہ صرف فرائض و واجبات کےسختی سے پابند تھے بلکہ سُنَن و نوافل اور مُسْتَحَبَّات کو بھی نہ