Mein Nisaar Tere Kalam Par

Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par

آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: اِسے کیا ہوا؟ عرض کی گئی: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !اِن کی چڑیا مَر گئی ہے۔ پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کا دِل بہلانے کے لئے فرمایا: یَا اَبَا عُمَیْر! مَا فَعَلَ النُّغَیْرُ یعنی اے ابوعمیر! چڑیا کا کیا ہوا...؟ ([1])

اب یہ ایک خاص واقعہ ہے، مختصر سی بات ہے*آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنْبَر پر خطبہ ارشاد نہیں فرما رہے تھے*دَرْس نہیں دے رہے تھے*نیکی کی دعوت ارشاد نہیں فرما رہے تھے*کسی آیت کی تشریح نہیں ہو رہی تھی *بلکہ عام نَارْمَل حالت ہے، ہمارے ہاں بھی بچّے بعض دفعہ غمگین ہو جاتے ہیں، اُداس ہوتے ہیں، ہم بھی اُنہیں بہلاتے ہیں مگر قربان جائیے! پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صِرْف ایک غمگین بچے کو بہلانے کی خاطِر، ان کے دِل کو تسکین دینے کی خاطِر صِرْف دو جملے ارشاد فرمائے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہ فرمانِ ذیشان بھی دِین میں بڑا مقام رکھتا ہے، ایسا مقام کہ عُلَمائے کرام نے اس حدیثِ پاک  کے  400 علمی مسئلے نکالے ہیں۔ ([2])

سُبْحٰنَ اللہ!یہ شانِ کلامِ مصطفےٰ ہے...! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صرف مِزاح میں کلام فرمائیں تو اُس سے کسی کام کی صِرْف ترغیب نہیں...!! ترغیب ہلکی ہوتی ہے، ترغیب تو ہم عام لوگوں کے جملوں سے بھی لے سکتے ہیں، اللہ والے جو ہوتے ہیں، وہ بچوں کی معمولی باتوں سے بھی عبرت کے مدنی پھول نکال لیا کرتے ہیں، یعنی ترغیب اور چیز ہوتی ہے،علمی مسائل اور ہوتے ہیں،قربان جائیے! محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مِزاح بھرے کلامِ پاک سے 400 علمی مسائِل اَخَذ کئے جا رہے ہیں، جب مِزاح بھرے کلام کی یہ شان


 

 



[1]... الادب المفرد،باب اَلْکُنْیَۃُ لِلْصَبِی ،صفحہ:252 ،حدیث:847 ۔

[2]...نیل الابتہاج، رقم:541، صفحہ:411۔