Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درودِ پاک کی فضیلت پر لکھی ہوئی کتاب اربعینِ عطّار حصّہ 2 کے صفحہ:1 پر ہے:
فرمانِ آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخِل ہو تو نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر سلام بھیجے اور یوں عرض کرے:اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ(یعنی اے اللہ پاک! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)اور جب مسجدسے نکلے تو نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر سلام بھیجے اور یوں عرض کرے: اَللّٰهُمَّ بَاعِدْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ(یعنی اے اللہ پاک !مجھے شیطان سے دور رکھ۔) ([1])
بیٹھتے اٹھتے، جاگتے سوتے ہو اِلٰہی مرا شِعَار درود([2])
وضاحت:یا اللہ پاک! ایسی تَوفیق عطا فرما کہ بیٹھتے، اُٹھتے، سوتے، جاگتے بَس ہر وقت درودِ پاک پڑھتے رہنے کی عادت بن جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد