Mein Nisaar Tere Kalam Par

Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par

بیان کر دینا، اسے جَوَامِعُ الْکَلِمْ کہا جاتا ہے۔ مسلم شریف میں حدیثِ پاک ہے۔ رسولِ اکرم، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مجھے انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم پر 6باتوں میں فضیلت دی گئی، (ان میں سے دو باتیں یہ ہیں:) (1):اُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ مجھے جَوَامِعُ الْکَلِم کا معجزہ عطا کیا گیا (2):وَ خُتِمَ بِیَ النَّبِیُّوْن اور میرے ذریعے سلسلۂ نبوت ختم کر دیا گیا۔ ([1])

عقیدۂ خَتْمِ نبوت کی ایک دلیل

پیارے اسلامی بھائیو! جَوَامِعُ الْکَلِم (یعنی کم لفظوں میں زیادہ باتیں بیان کر دینا)، یہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا معجزہ ہے اور الحمد للہ! یہ معجزہ بھی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ آخری نبی ہیں۔ پہلے جو انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم تشریف لاتے تھے، کسی خاص قوم کے نبی ہوتے تھے، اُن کی ہدایت کا زمانہ بھی خاص ہوتا تھا، پِھر دوسرے نبی تشریف لے  آتے تھے، ہمارے نبی، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم چونکہ آخری نبی ہیں، آپ ساری مخلوق کے نبی ہیں، قیامت تک آپ ہی کی ہدایات پر عَمَل ہو گا، یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قیامت تک آنے والے *ہر دَور کے لئے *ہر صدی کے لئے *ہر طرح کے مُعَاشرے کے لئے *ہر ہر طبقے کے لئے اور *ہر ایک کی زندگی کے ایک ایک لمحے کے لئے ہدایات دِینی تھیں اور وقت کتنا تھا؟ 23 سال۔ لہٰذا اللہ پاک نے آپ کو جوامِعُ الکلم کا معجزہ عطا فرمایا، شان یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مختصر لفظوں میں بات ارشاد فرماتے ہیں اور اس میں اتنے مَعَانی، اتنے مفہوم بیان کر دیتے ہیں کہ قیامت تک آنے والوں کی ہدایت کے لئے کافِی ہو جاتے ہیں۔


 

 



[1]...مسلم، کتاب المساجد، صفحہ:194، حدیث:523 ملتقطاً۔