Mein Nisaar Tere Kalam Par

Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par

ہیں*ہاتھ مُبارَک  بھی معجزہ*آنکھ مُبارَک  بھی معجزہ*بِینی (یعنی ناک) مُبارَک  بھی معجزہ *اور قربان جائیے! دَہن مبارَک (یعنی مُنہ کا اندرونی حصّہ) بھی معجزہ ہے*اس دَہن مبارک میں بننے والا لُعَاب شریف (یعنی تُھوک مُبارَک ) کَھاِری(نمکین) کنویں میں پڑ جائے تو اسے میٹھا کر دیتا ہے*نکلی ہوئی آنکھ میں لگے تو آنکھ ٹھیک بھی ہو جاتی ہے، پہلے سے زیادہ روشن بھی ہو جاتی ہے*ٹوٹے ہوئے بازُو پر لگے تو بازُ  جُڑ جاتا ہے*کسی کے مُنہ میں چلا جائے تو سب گندی عادات سے نَجات بخش دیتاہے *اور اِس دَہن مقدّس سے نکلے ہوئے الفاظ کی یہ تاثِیر ہے کہ کانوں کے رستے دِل میں اُترتے ہیں اور دِل کی تمام سیاہیاں دُور کر کے دِل کو روشن اور چمکدار کر دیتے ہیں۔

مِنْبَر جُھوم اُٹھا

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت ضِماد رَضِیَ اللہُ عنہ جیتے جاگتے انسان تھے*اُن میں رُوح بھی تھی*سانسیں بھی چل رہی تھیں*صِرْف دِل مُردَہ تھا، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے کلام مبارَک کی تاثِیر سے ان کا دِل زِندہ ہو گیا...!! مگر یاد رکھئے گا کہ یہ کلام مبارَک صِرْف مُردَہ دِلوں کو ہی زندہ نہیں کرتا بلکہ بےجان چیزوں میں بھی جان ڈال دیتا ہے۔

 حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ایک دِن رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مِنْبَر مبارَک پر تشریف لائے، آپ نے خطبہ دیتے ہوئے یہ آیتِ کریمہ تِلاوت فرمائی:

وَ مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدْرِهٖ ﳓ (پارہ:24، سورۂ زُمر:67)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور انہوں نے اللہ کی قدر نہ کی جیسا اس کی قدر کرنے کا حق تھا ۔