Mein Nisaar Tere Kalam Par

Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par

سچّا عشق اور سنتوں کا دِیوانہ بننے کی توفیق نصیب فرما دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

گفتگو کے آداب کتاب کی ترغیب

شیخ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہمُ الْعَالِیَہ کی بہت پیاری کتاب ہے: گفتگو کے آداب۔ یہ فیضانِ سُنّت جلد 3 کا ایک حصّہ ہے *ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا گفتگو فرمانے کا انداز کیسا تھا؟ *گفتگو کے تعلق سے سنتیں کیا ہیں؟ *اس کے آداب کیا ہیں؟ *زبان کا درست استعمال کیسے کرنا ہے؟ *اس کے غلط استعمال کے نقصانات کیا کیا ہوتے ہیں؟ وغیرہ بہت ساری دِینی معلومات اس میں شامِل ہیں۔ اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیے! یا دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹس سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! خُود بھی پڑھیئے! اور دوسروں کو اس کی ترغیب بھی ضرور دِلائیے!

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:دَرس

پیارے اسلامی بھائیو! *اچھی جوانی گزارنے *اچھا بُڑھاپا گزارنے *مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے عشق سے دِل روشن کرنے *نیک نمازی بننے  *دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں پانے *اور سنتوں پر عَمَل کا جذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں بھرپور حصّہ لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔12 دینی  کاموں میں سے ایک دینی کام :دَرس بھی ہے ۔

مَسْجِد میں عِلْمِ دِین سکھانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے: *ہمارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم