Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par
ایک دِن میں پڑھ نہیں سکے گا مگر قربان جائیے! یہ کلامِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان ہے، قیامت تک آنے والی کئی صدیوں کی خبریں... وہ بھی صِرْف اَہَم اَہَم واقعات نہیں بلکہ تفصیلی خبریں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صِرْف ایک دِن میں ارشاد فرما دیں۔ یہ ہے جَوَامِعُ الْکَلِمکی شان...!! اسی لئے تو ہم کہتے ہیں:
میں نثار تیرے کلام پر، ملی یُوں تو کس کو زَباں نہیں
وہ سُخن ہے جس میں سُخن نہ ہو، وہ بیاں ہے جس کا بیاں نہیں([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے تمام ارشادات ہی بےمثال و باکمال ہیں، ہر حدیث کے ایک ایک لفظ میں عِلْم و حکمت کے دریا بہتے ہیں۔ اس وقت صِرْف اپنی نصیحت کے لئے ایک حدیثِ پاک سُناتا ہوں۔ حضرت وَاثِلہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: خَیْرُ شَبَابِکُمْ مَنْ تَشَبَّہَ بِکُہُوْلِکُمْ تم میں بہترین نوجوان وہ ہے جو بوڑھوں سے مشابہت رکھتا ہو وَ شَرُّ کُہُوْلِکُمْ مَنْ تَشَبَّہَ بِشَبَابِکُمْ اور تم میں بدتَرِین بوڑھا وہ ہے جو نوجوانوں کے ساتھ مشابہت رکھتا ہو۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا کلامِ ذیشان ہے...!! یقین مانیئے! دُنیا اور آخرت کے لحاظ سے کامیاب زندگی گزارنے کے لئے صِرْف یہ ایک نصیحت ہی کافی ہے۔ دیکھئے! ہماری زندگی کے 3 حصّے ہیں: (1):بچپن (2):جوانی (3):بڑھاپا۔ بچہ جو نابالغ ہو، وہ تو شرعِی اَحْکام کا پابند نہیں ہے،