Book Name:Mein Nisaar Tere Kalam Par
*دُنیا کی رنگینیوں سے مُنہ پھیرے *اللہ و رسول کی یادوں میں دِل لگائے *اب بُوڑھا ہو گیا، اب بس اپنی آخرت کی تیاری کرے *دُنیا داری سے جتنا ہو سکے دُور ہی رہا کرے۔ یہ بُڑھاپے سے متعلق ہمارے تصوُّرات ہیں، رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: خَیْرُ شَبَابِکُمْ مَنْ تَشَبَّہَ بِکُہُوْلِکُمْ یعنی یہ تصوُّرات جو بُوڑھوں سے متعلق رکھے جاتے ہیں، بہترین نوجوان وہ ہے، جو اپنی جوانی ہی میں ایسے کاموں میں لگ جاتا ہے۔
یہ جوانی گزارنے کا سبق ہے۔ بُڑھاپا کیسے گزارنا ہے؟ فرمایا: وَ شَرُّ کُہُوْلِکُمْ مَنْ تَشَبَّہَ بِشَبَابِکُمْ تم میں بدترین بوڑھا وہ ہے جو بُڑھاپے میں بھی نوجوانوں سے مشابہت اختیار کرتا ہے ۔ ([1])
ہمارے ہاں عام طَور پر نوجوانی سے متعلق تصوُّرات کیا ہیں؟ دُنیا دار قسم کے، غافِل نوجوان زندگی کیسے گزارتے ہیں؟ *انہیں کنگھی، پاؤڈر سے ہی فرصت نہیں ملتی *غفلتوں میں زندگی گزارتے ہیں *نمازوں کی طرف نہیں آتے *اوباش قسم کی حرکتیں کرتے ہیں *گلیوں میں گھومتے ہیں *فلمیں ڈرامے دیکھتے ہیں *گندی باتیں کرتے ہیں *عشقِ مجازی کے چکر میں پھنستے ہیں *غیر محرموں میں دلچسپی لیتے ہیں *وَن وِیلنگ کرتے ہیں *سیر و تفریح کو ہی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں *کھانے، پینے اور جان بنانے کی طرف ہی توجہ رکھتے ہیں *شرابیں پیتے ہیں *گل چھرّے اُڑاتے ہیں *شور شرابا کرتے ہیں *آخرت کی رغبت نہیں رکھتے *لمبی اُمِّیدوں میں مبتلا رہتے ہیں *عموماً جوانی میں داڑھی نہیں رکھی جاتی *بڑے بڑے محلّات کے خواب دیکھے جاتے ہیں۔ اور ایسی بہت ساری