Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
وہ گویا حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کو طعنہ دیتا ہے، خوف نہ کرو! تمہیں خوشخبری ہے کہ تمہارا پیشہ مُبارَک ہے، قیامت کے دِن حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام تمہارے قائِد ہوں گے۔([1])
اللہ پاک ہمیں اچھی سوچ نصیب فرمائے، جو خوش نصیب اپنا اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے حلال پیشہ اختیار کرتا ہے، وہ اچھا انسان ہے، نیک کام کرتا ہے، ہمیں چاہئے کہ اس کی حوصلہ افزائی کریں، اگر ہو سکے تو اس کی مدد کریں، اس کا ہاتھ بٹایا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے معاشرہ سدھرے گا اور بےروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔
(2):کم آمدن پر راضی نہ ہونا
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے ہاں جو بےروزگاری بڑھ رہی ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوگ کم آمدن پر راضِی نہیں ہوتے۔ کتنے ایسے نوجوان ہیں جو کوئی کام کاج نہیں کرتے، فارِغ پِھرتے ہیں اور ساتھ ہی پریشان بھی رہتےہیں، ان کے غم کی کہانی سُنیں تو پتا چلے گا: *فُلاں جگہ کام مل رہا تھا مگر سیلری (Celery)کم تھی *پِھر فُلاں فیکٹری (factory)میں ٹرائی (Try)کیا، وہ بھی تھوڑی سیلری دے رہے تھے *فُلاں جگہ C.V جمع کروائی، وہ بھی اچھی رقم دینے کو تیار نہیں ہوئے۔ یعنی ان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ پہلی بار ہی نوکری لگے، روز گار ملے تو ایسا ملے کہ تنخواہ ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہو۔
بنیادی طَور پر یہ سوچ ہی ٹھیک نہیں ہے۔ ترقی ہمیشہ زِیرَو سے ہی شروع ہوتی ہے بلکہ عِلْمِ نفسیات کے ماہِرین تو کہتے ہیں، کامیابی کا سَفَر زِیْرو سے نہیں بلکہ مائنس(Minus) سے شروع ہوتا ہے، ایک چھوٹی سی مثال سے بات سمجھانے کی کوشش کروں۔ فرض کیجئے! کوئی گڑھا ہے، آپ نے چھلانگ لگا کر اسے پار کرنا ہے، اگر آپ اس کے کنارے پر