Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
پیارے اسلامی بھائیو! اس سے معلوم ہوا کہ بظاہِر دُنیوی مال نہ ہونا بھی ایک نعمت ہے، اگر یہ نعمت نہ ہوتی تو اللہ پاک اپنی ان مَحْبُوب تَرِین ہستیوں کو ہر گز اس حالت پر نہ رکھتا۔
امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ہے: غریب فائدے میں ہے۔ بہت ہی پیارا رسالہ ہے، پڑھنے سےتعلق رکھتا ہے۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس میں حدیثِ پاک ذِکْر کی، حضرت ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے رِوایت ہے کہ آخری نبی، مکی مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:غریب مسلمان امیر مسلمانوں سے آدھا دن پہلے جنّت میں داخِل ہو جائیں گے اور وہ (آدھا دن) 500سال (کے برابر) ہو گا۔([1])
اس حدیثِ پاک کی شرح میں مَشْہُور مُفَسّرِ قرآن مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: خیال رہے کہ یہ دیر حساب کی وجہ سے نہ ہوگی اللہ پاک سارے عالَم کا حساب بہت جلد لے گا یہ ان غریبوں کی شان دکھانے کے لئے ہوگی کہ امیروں کو حساب کے نام پر روک لیا گیا اور فقیروں کو جنّت کی طرف چلتا کردیا گیا۔([2])
ایک حدیثِ پاک میں ہے: جہنّم اور جنّت کے درمیان مُبَاحَثہ ہوا (یعنی آپس میں دونوں نے گفتگو کی)، جہنّم بولی: ’’مجھے ظالِم اور مُتَکَبِّر لوگوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے (یعنی میں وہ ہوں، جس میں ظالِم اور تکبر کرنے والے لوگ ڈالے جائیں گے)جَنّت نے کہا: میں وہ ہوں جس