Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

چاہئے ہوتا ہے، بس یہ سوچ بنی ہوتی ہے کہ کوئی اعلیٰ قسم کی نوکری ہو، لاکھ، دو لاکھ تنخواہ ہو، آگے پیچھے نوکَر چاکر ہوں، ٹھاٹھ باٹھ ہوں ، ایسی اعلیٰ قسم کی نوکری ملے گی، تبھی کما سکیں گے، ورنہ بس غربت کے رونے ہی روتے رہنا ہے۔

حلال کمانا بھی عبادت ہے

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! رِزْقِ حلال کمانا کوئی عام بات نہیں ہے، یہ بھی ایک عِبَادت ہے۔ جی ہاں! *اللہ کے آخِری نبی، مکی مدنی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا: اِنَّ اللہَ تَعَالٰی یُحِبُّ الْعَبْدَ الْمُؤْمِنَ الْمُحْتَرِفَ بے شک اللہ پاک طلبِ مَعَاش میں تکلیف اُٹھانے والے مومن کو پسند فرماتا ہے۔ ([1])*سب سے اَفْضَل رسول، رسولِ مقبول صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: سب سے پاکیزہ عمل کون سا ہے؟ فرمایا: آدمی کا اپنے ہاتھ کی کمائی کھانا۔ ([2])

یہ بھی اللہ کی راہ میں ہے

ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما تھے، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم بھی حاضِر تھے۔ اتنے میں ایک خوبصُورت اور طاقتور نوجوان وہاں سے تیز تیز قدموں سے چلتا ہوا گزرا، اسے دیکھ کر صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم بولے: کاش! یہ اپنی جوانی اللہ پاک کی راہ میں لگا دیتا۔ حُضورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: *اگر یہ اپنے نابالغ بچوں کے لئے کمائی کرنے نکلا ہے فَہُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ  تو یہ اللہ پاک کے رستے میں ہے * اگر بوڑھے والدین کے لئے روزی کی تلاش میں ہے فَہُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ تب بھی یہ اللہ پاک کے رستے میں ہے  *اگر خود کو سوال سے بچانے کے لئے نکلا ہے


 

 



[1]... جامع صغیر، صفحہ:116، حدیث:1873۔

[2]... شعب الایمان، باب التوکل والتسلیم، جلد:2، صفحہ:88، حدیث:1238۔