Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

اس کا ٹھکانہ جہنّم ہو گا۔([1])

سود و رشوت میں   نُحُوست ہے بڑی                                 نیز دوزخ میں سزا ہوگی کڑی

ناحق بھیک مانگنے کا وبال

حدیثِ پاک میں ہے:  جو شخص لوگوں سے سُوال کرے، حالانکہ نہ اُسے فاقہ پہنچا، نہ اتنے بال بچّے ہیں جن کی طاقت نہیں رکھتا تو قِیامت کے دن اس طرح آئے گا کہ اُس کے منہ پر گوشت نہ ہو گا۔([2])*معجم کبیر میں حدیث پاک ہے:جو شخص بغیر حاجت سُوال کرتا ہے، گویا وہ انگارا کھاتا ہے۔([3])* مسلم شریف میں حدیث پاک ہے:جو مال بڑھانے کے لیے سُوال کرتا ہے، وہ انگارے کا سُوال کرتا ہے تو چاہے زیادہ مانگے یا کم کا سُوال کرے۔([4]) *ایک اور روایت میں ہے:جو شخص لوگوں سے سُوال کرے، اس لیے کہ اپنے مال کو بڑھائے تو وہ جہنّم  کا گرم پتّھر ہے، اب اسے اختیار ہے، چاہے تھوڑا مانگے یا زِیادہ طلب کرے۔([5])

رشوت کا وبال

پیارے اسلامی بھائیو!حرام مال کمانے، کھانے، اور اپنے بیوی بچوں کو کھلانے کا وبال ہی وبال ہے، عام طور پر نیک پرہیزگار  نظر آنے والے بندے بھی علمِ دین کی کمی کی وجہ سے اس وبال کا شکار ہو جاتے ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ عاشقانِ رسول علمائے کرام   سے رابطے میں رہیں ، بنیادی ضروری علمِ دین سیکھتے رہیں، دار الافتاء اہلسنت سے اپنے معاملات


 

 



[1]...مکاشفۃ القلوب،باب فی بیان الخوف، صفحہ:12  ۔

[2]... شعب الایمان ،باب فی الزکاۃ، جلد:3 ،صفحہ: 274 ، حدیث:3526 ۔

[3]...معجم کبیر، جلد:2،صفحہ:400 ،حدیث :3426 ۔

[4]...  مسلم ،کتاب الزکاۃ،باب کراھۃ المسئلۃ للناس ،صفحہ:372 ، حدیث:1041 ۔

[5]...مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الزکاۃ، باب من کرہ المسئلۃ...الخ،جلد:3، صفحہ:99،حدیث:8۔