Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
سے ابتدا کرو! اللہ پاک نے مجھے محنتوں کا پھل عطا فرمایا، تجھے بھی ضرور عطا فرمائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے...!! ابتداء تھوڑی سیلری سے، تھوڑی آمدن ہی سے ہوتی ہے، پِھر وقت کے ساتھ ساتھ اللہ پاک اس میں برکت بھی عطا فرما دیتا ہے۔ اس لئے روز گار مِل رہا ہے، کم آمدن والا ہی ہو، اسے قبول کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہتری ہو گی۔
جو کم آمدن دیکھ کر گھبراتے، احساسِ کمتری کا شکار ہوتے اور دِل میلا کرتے ہیں، ان کی تسلی کے لئے ایک ایمان افروز بات عرض کروں؛ جو بندہ کم آمدن پر صبر کرتا ہے، وہ پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا پیارا دوست ہے۔ ترمذی شریف میں ہے، حضرت ابو اُمامہ باہِلِی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے فرمایا: اِنَّ اَغْبَطَ اَوْلِیَائِی عِنْدِی بےشک میرے نزدیک میرے دوستوں میں زیادہ قابِلِ رشک دوست وہ ہے (جس میں یہ صِفَات ہوں):(1): لَمُؤْمِنٌ جو مومن ہو(2):خَفِيفُ الْحَاذِ کم سامان والا ہو(3):ذُو حَظٍّ مِنَ الصَّلَاةِ کثرت سے نماز پڑھنے والا ہو (4): اَحْسَنَ عِبَادَةَ رَبِّهِ اپنے رَبّ کی اچھے انداز سے عبادت کرنے والا ہو (5):وَاَطَاعَهُ فِي السِّرِّ تنہائی میں اللہ پاک کی فرمانبرداری کرنے والا ہو (6):وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ لَا يُشَارُ اِلَيْهِ بِالْاَصَابِعِ لوگوں میں چھپا ہوا ہو، اس کی طرف انگلیوں سے اشارے نہ کئے جاتے ہوں اور(7):وَكَانَ رِزْقُهُ كَفَافًا فَصَبَرَ عَلَى ذَلِكَ اُس کا رِزْق (یعنی آمدن) بقدرِ کفایت ہو اور وہ اس پر صبر کرتا ہو۔([1])
پتا چلا؛ جس کی آمدن کم ہو، خرچے زیادہ ہوں، ساز و سامان کم ہو، کم آمدن کے