Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

ٹیلی تھون کی ترغیب

اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے دِینی کامون کے لئے مالی تعاون کرنا بھی ہے ۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے*اب تک سینکڑوں مساجد بنا چکی ہے*بچوں اور بچیوں (Boys & Girls)کو الگ الگ تعلیمِ قرآن دینے کیلئے اب تک دنیا بھر میں  15 ہزار سے زیادہ مدرسۃ ُالمدینہ قائم ہو چکے ہیں،جن میں 4 لاکھ سے زیادہ بچے اور بچیاں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں* تقریباً 1500جامعۃُ المدینہ (Boys & Girls)قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً1لاکھ،23ہزار طلبہ و طالبات مفت علمِ دین حاصل کر رہے ہیں*شرعی رہنمائی   کے لئے تقریبا 21دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں، * علمی تحقیقی شعبہ المدینۃ العلمیہ (Islamic Research Canter) کی طرف سے مختلف موضوعات پر 1784 کتب رسائل پر کام ہو چکا ہے* سیٹلائٹ پر اردو، انگلش اور بنگلہ 3 زبانوں میں مدنی چینل چل رہا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ دِینی کاموں کے اخراجات پورے  کرنے کے لئے  اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!3نومبر کو ہونے جا رہا ہے: ٹیلی تھون،  جس کا ایک یونٹ 10 ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! ٹیلی تھون کے ذریعے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے