Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم: مونچھیں کٹواؤ داڑھیاں بڑھاؤ مجوسیوں کی مخالفت کرو!([1])
پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی رکھنا سُنَّتِ مصطفےٰ بلکہ سُنّتِ انبیا ہے * ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی داڑھی مُبَارَک چوڑائی میں ایسی تھی کہ سینہ مُبَارک کو بھر دیتی۔([2]) *اور لمبائی میں داڑھی مُبَارَک ہمیشہ ایک مٹھی کی مقدار رہتی تھی *اگر ایک مٹھی کی مقدار سے بڑھ جاتی تو کم کروا دیا کرتے ۔اسی لئے عُلَما فرماتے ہیں: ایک مٹھی سے زائِد داڑھی کو تراشنا سُنّت ہے۔([3])
*ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم داڑھی منڈانے اور مونچھیں بڑھانے کو سخت ناپسند فرماتے تھے * بہارِ شریعت میں ہے:داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے کم کرنا حرام ہے۔([4])
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک