Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

کریں، نہ ماں باپ کی خِدْمت کر پائیں، ضرورت کے مطابق حلال رِزْق کمانا جائِز ہے بلکہ کئی صُورتوں میں تو واجِب بھی ہو جاتا ہے، اس لئے حلال کمائی ضرور کرنی چاہئے۔ بنی اسرائیل کے ایک عبادت گزار بزرگ تھے، وہ دُعا کیا کرتے تھے: اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی دِیْنِیْ بِدُنْیَا وَعَلٰی آخِرَتِیْ بِتَقْوٰی یعنی اے اللہ پاک! مجھے مال دے کر میرے دِین پر مدد فرمایا اور تقویٰ دے کر آخرت کے معاملے میں مدد فرما۔ ([1])

یعنی مال ہو گا تو میرا دِین محفوظ رہے گا، شیطان مجھے وسوسے نہیں دِلا سکے گا، غربت اور فقر و فاقے کے خوف سے میرے دِل میں غلط خیالات نہیں آئیں گے، لہٰذا میرا دِین محفوظ رہے گا، اے اللہ پاک! مجھے رِزْقِ حلال نصیب فرما دے۔

تجھ کو مل جائے گا جو قسمت میں                                                             تیری، رزقِ حلال رکھا ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بے روز گاری کے اسباب

پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے معاشرے میں بے روزگاری بڑھتی جارہی، اس کے خاتمے کے لئے  یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر بے روز گاری کے اسباب کیاہیں؟ آئیے میں آپ کو بے روزگاری کے چند اسباب  بتاتا ہوں:

(1):محنت مزدوری سے گھبرانا

ہم نے حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کا واقعہ سُنا، آپ کے پاس گھر میں کھانے کا سامان موجود نہیں تھا، پِھر آپ نے کیا کِیا...؟ گھر سے اُٹھے، باہَر گئے، ایک شخص سے اُجْرت طے


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی دنیا، کتاب اصلاح المال، جلد:7، صفحہ:414، حدیث:57۔