Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
ہِلائے بغیر تَنا اپنے آپ ہی ان کی طرف جھک جاتا (لیکن ایسانہیں ہوا ، یہ اس لیے کہ دنیا عالَمِ اسباب ہے اور یہاں) ہر کام کا کوئی نہ کوئی سبب مقرر ہے لہٰذا تم ہر حاجت میں اللہ پاک پر ہی بھروسا کرو اور سخت تھکے ہوئے ہونے کے باوجود کوشش کرنا مت چھوڑو۔
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ محنت میں عظمت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ حلال روزی کمائیں، اچھی نیت کے ساتھ کمائیں اور اس کے لئے محنت بھی کیا کریں۔
مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ کے دورِ خِلافت میں چونکہ مالِ غنیمت بہت آتا تھا اور حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ لوگوں میں مال تقسیم بھی فرمایا کرتے تھے، اب چونکہ آمدن ہو رہی تھی، لہٰذا بعض لوگوں نے محنت مزدوری کرنا چھوڑ دی، اس پر آپ رَضِیَ اللہُ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:اَيُّهَا النَّاسُ اَصْلِحُوا مَعَايِشَكُمْ فَاِنَّ فِيهَا صَلَاحًا لَكُمْ وَصِلَةً لِغَيْرِكُمْیعنی اے لوگو! کام کاج کی طرف دھیان دو کہ اس میں تمہارے لئے بہتری اور تمہاری طرف سے دوسروں کے لئے صلہ رحمی ہے(یعنی مال کماؤ گے تو بیوی بچوں کے حقوق پورے کر کے ان کے ساتھ صلہ رحمی کر پاؤ گے)۔ ([1])
اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے، بےروزگاری سے ہمیں بچائے، رِزْقِ حلال بقدرِ کفایت نصیب کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
رِزْق کی تنگی کا ایک اَہَم سبب
پیارے اسلامی بھائیو! روز گار نہ ملنا، رِزْق میں تنگی آنا، بعض دفعہ ہمارے ہاں شکوہ ہوتا