Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

کھڑے ہو کر چھلانگ لگائیں گے تو عبور نہیں کر سکیں گے، اب ذرا پیچھے کو آجائیے! اب دوڑ کر جا کر چھلانگ لگائیے! اب آپ گڑھا عبور کر لیں گے۔ پتا چلا؛ کامیابی کے لئے بعض دفعہ پیچھے کو جانا بھی ضروری ہے، یہ سَفَر زیرو سے نہیں بلکہ مائنس سے شروع کریں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ اگر سیلری کم مل رہی ہے، آمدن کم ہو رہی ہے تو اس میں پریشانی کی کیا بات ہے؟ آج سیلری کم ہے، کام کریں گے، محنت کریں گے، اللہ پاک برکت عطا فرمائے گا، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آمدن بڑھ جائے گی، سیلری میں اِضافہ بھی ہو ہی جائے گا۔

عالیشان بنگلہ خریدنے کی خواہش

ایک غریب شخص تھا، وہ کہیں سے گزر رہا تھا، اس کی نظر ایک عالی شان بنگلے پر پڑی، محل نُما خوب صُورت اور عالی شان گھر دیکھ کر اُس کا دِل للچایا، اس کے دِل میں شوق پیدا ہوا کہ کاش! کسی طرح میں بھی ایسا عالی شان گھر بنانے میں کامیاب ہو جاؤں۔ اب اُس نے اُس عالی شان بنگلے پر دستک دِی۔ مُلازِم نے دروازہ کھولا۔ غریب شخص نے درخواست کی کہ میں اس بنگلے کے مالِک سے ملنا چاہتا ہوں۔ چنانچہ اُسے بنگلے کے مالِک کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ غریب شخص نے بنگلے کے مالِک سے پوچھا: جناب! میں بھی ایسا عالی شان گھر بنانا چاہتا ہوں، اس کے لئے مجھے کیا کرنا پڑے گا؟ بنگلے کے مالِک نے بڑی سادگی سے کہا: ٹافیوں کا ایک ڈِبّہ خریدو اور فُٹ پاتھ پر بیٹھ کر بیچنا شروع کر دو! غریب شخص یہ جواب سُن کر بڑا حیران ہوا کہ میں تو اس سے عالی شان بنگلہ خریدنے کا طریقہ پوچھ رہا ہوں اور یہ مجھے فُٹ پاتھ پر بیٹھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ چنانچہ اُس نے حیرانی سے کہا: جناب! میں آپ کا مطلب نہیں سمجھا...؟ بنگلے کےمالِک نے کہا: سادہ سی بات ہے، تُم میرے گھر جیسا گھر خریدنا چاہتے ہو، میں نے بھی فُٹ پاتھ پر بیٹھ کر ٹافیاں بیچنے سے ابتدا کی تھی، تُم بھی وہیں