Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
کے بارے میں سوالات کرتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے ہم مالِ حرام کی نحوست سے بچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ، ورنہ کہیں یہ مالِ حرام ہمیں آخرت میں برباد نہ کر دے۔
حُسنِ ظاہر پر اگر تُوجائے گا عالَمِ فانی سے دھوکہ کھائے گا
یہ مُنَقَّش سانپ ہے ڈس جائے گا کر نہ غفلت یاد رکھ پچھتائے گا
ایک دن مرنا ہے آخِر موت ہے کرلے جو کرنا ہے آخِر موت ہے
اللہ پاک ہمیں رزقِ حلال کمانے، حلال ہی کھانے، لقمۂ حرام سے ہمیشہ بچتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
حلال طریقے سے کمانے کے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو! صِرْف سُود اور رشوت وغیرہ ہی حرام کمائی نہیں ہے، حرام کمائی کے اور بھی بہت سارے انداز ہیں، بعض دفعہ ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ میں حلال کما رہا ہوں مگر اس میں حرام کی ملاوٹ ہو چکی ہوتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ہم حلال کمائی سے متعلق ضروری عِلْمِ دین بھی لازمی سیکھیں۔امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بہت پیارا رسالہ ہے: حلال طریقے سے کمانے کے50مدنی پھول۔ یہ رسالہ ہر مسلمان کو لازمی پڑھ لینا چاہئے۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
2 رکعت نفل ادا کیجئے اور سلام پھیرنے کے بعد 182 مرتبہ یاَ لَطِیْفُ (اوّل آخِر ایک