Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab
اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں *شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہصحت اچھی رکھنے والی غذاؤں کے بارے میں 16 سوال وجواب کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! *غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی حیاتِ پاک کی اہم باتیں اوراولیا ئے کرام کے بارے میں اہم معلومات کا خزانہ ایک چھوٹے سے رسالے میں جمع کر دیا گیا ہے ، جسے مکتبۃُ المدینہ نے پیارے مرشِد کے نام سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ آپ اس رسالے کو 18روپے میں قیمتاً مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل فرمائیں، اس کتاب کو خود بھی پڑھئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے! * غوث پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بڑی گیارہویں شریف کے پیارے موقع پر مجلس تقسیم رسائل پیش کر رہی فیضان ِغوثیہ پیکج ، یہ پیکج مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 200روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])