Be Rozgari Ke Asbaab

Book Name:Be Rozgari Ke Asbaab

*پِھر مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کی شانِ پاک کو دیکھئے! *آپ کو دُنیا ہی میں جنّت کی خوشخبری سُنائی گئی*آپ کے شہزادے یعنی امامِ حسن و امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عنہما جنّتی نوجوانوں کے سردار ہیں*آپ کے دَر سے زمانے کی جھولیاں بھرتی ہیں*آپ ہی تو وہ ذیشان ہیں جن کے لئے پیارے آقا، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ڈوبا سُورج واپس پلٹا دیا تھا۔

آپ کی خاطِر نبی نے سورج پلٹا دیا                                      کیا شان پائی ہے، مولا علی بُو تُراب!

*پِھر سَیِّدہ فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہُ عنہا کی بلند شان بھی دیکھئے! *نبی بلکہ امامُ الانبیا کی شہزادی ہیں *حسنینِ کریمین کی اَمّی جان ہیں *وہ ہستی ہیں جن کے دُعا کے لئے اُٹھے ہوئے ہاتھ خالی پھیرے نہیں جاتے*جنہیں اللہ پاک غیب سے رزق عطا فرماتا ہے *جن کے گھر کی چکّی چلانے کے لئے اللہ پاک آسمان سے فرشتوں کو بھیجتا ہے۔ غرض کہ یہ پنجتن پاک ہیں، اُونچی شانوں والے ہیں، بلند رُتبے والے ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے حق یہی ہے کہ آج بھی زمانہ پنجتن پاک ہی کا صدقہ کھا رہا ہے، ان کے دَرْ سے دُنیا پَل رہی ہے۔

مگر پیارے اسلامی بھائیو! اے عاشقانِ صحابہ و اَہْلِ بیت! ان اُونچے رُتبوں والوں کی شان دیکھئے! مبارَک حالت دیکھئے! زہد اور دُنیا سے بےرغبتی دیکھئے! *گھر میں کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے *سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللہُ عنہا گھر میں صبر کرتی ہیں*مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ محنت کرتے ہیں، بھاری بوجھ اُٹھاتے ہیں یعنی کنویں سے پانی کے ڈول نکال کر کھجورَیں  کماتے ہیں *اور دوجہاں کے تاجدار، وہ بلند شان والے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کے لئے ڈوبا سُورج بھی پلٹا لیتے ہیں، آج اشارہ نہیں فرماتے بلکہ پاس تشریف فرما ہو کر مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ  کو محنت کرتا دیکھ رہے ہیں۔