Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi
عَمَل کریں گے کیسے؟ بڑی آسان بات ہے، عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلوں میں سَفَر کی عادَت بنا لیجئے! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت 3 دِن، 12 دِن، 1 ماہ اور 12 ماہ کے قافلے سفر کرتے رہتے ہیں، آپ بھی کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کو اپنا معمول بنا لیجئے! الحمد للہ! قافلوں کی برکت سے زیادہ وقت مسجد میں گزارنا نصیب ہوتا ہے *پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت پڑھنا آسان ہوتا ہے *عِلْمِ دِین سیکھنے اور سکھانے کی برکتیں ملتی ہیں *بہت ساری سنتیں سیکھنے اور ان پر عَمَل کا جذبہ نصیب ہوتا ہے *الحمد للہ! قافلے کی برکت سے کردار سنورتا ہے، اخْلاق نکھرتے ہیں اور اللہ پاک کے فضل سے سنتوں کا پیکر بننے کی توفیق نصیب ہوتی ہے۔ لہٰذا ہر ماہ کم از کم 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کی پکّی عادَت بنا لیجئے!
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو! سیکھنے سنتیں قافِلے میں چلو!
چاہو گر بَرَکتیں قافِلے میں چلو! پاؤ گے عظمتیں قافِلے میں چلو!
بارہ مَہ کیلئے تیس دن کیلئے بارہ دن دے ہی دیں قافِلے میں چلو!
سنّتیں سیکھنے تین دن کیلئے ہر مہینے چلیں قافِلے میں چلو!([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! معراج کی رات جب پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِدْرَۃ ُالْمُنْتَہیٰسے آگے بڑھنے لگے، حضرت جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام وہیں ٹھہر گئے، آگے بڑھنے سے معذرت چاہی، پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اے جبریل! اللہ پاک کی بارگاہ میں کچھ حاجت ہو، کوئی سُوال ہو تو بتاؤ...!!