Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

مہینہ ہےپیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کو شَہْرِیْ یعنی میرا مہینہ فرمایا، اس لئے شعبان کو آقا کا مہینہ بھی کہا جاتاہے * شعبان المعظم کیسے گزارنا ہے...؟ *اس میں کیا کیا نیک اعمال کرنے چاہئے...؟ *اس کے فضائل کیا ہیں...؟ *اس کی برکتیں کیا ہیں...؟ یہ سب کچھ جاننے کیلئے  امیر اہل سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا رسالہ آقا کا مہینہ ضرور پڑھ لیجئے!

شعبان شریف کے روزوں کی فضیلت

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ شعبان شریف میں کَثْرت کے ساتھ نفل روزے رکھا کرتے تھے۔ لہٰذا اس ماہِ ذیشان میں بھی نفل روزوں کی کَثْرت کا ذہن بنائیے! *ایک مرتبہ آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کی تعظیم کیلئے شعبان کے روزے رکھنا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں شعبان شریف میں بھی روزوں کی بہار ہوتی ہے، مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے رمضان شریف سے مِل جاتے ہیں۔ آپ بھی دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!فیضان معراج کے ساتھ ساتھ شعبان شریف اور رمضان شریف کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...ترمذی، کتاب: زکوٰۃ، باب: فضیلتِ صدقہ، صفحہ:189، حدیث:663۔