Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

ترجمہ: اے اللہ پاک! تُو ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکتیں عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔([1])

آئیے! ہم بھی یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں:

اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

*ہر ہفتے امیر  اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8:30 منٹ پر )اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں  امیر  اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں۔ * ہم نے واقعہ نےمعراج کے چند ایک واقعات سننے کی سعادت حاصل کی، یقینا معراج شریف کئی ایک معجزات مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مجموعہ ہے، ان معجزات و واقعات  کی  تفصیل جاننے کیلئے مطالعہ کریں مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب  فیضان معراج۔ یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 90 روپے میں قیمتاً حاصل فرمائیں، خود بھی مطالعہ فرمائیں، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔ *شعبہ تقسیم رسائل  کی جانب سے پیش خدمت ہے: فیضانِ امام جعفرصادق  پیکج۔ اس پیکج میں امام جعفر صادق  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی سیرت پر مشتمل رسالے سمیت 9


 

 



[1]...مُسْنَدِ بَزّار، جلد:13، صفحہ:117، حدیث:6496۔