Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

اور کستوری سے زیادہ خوشبو دار تھا، اس قطرے میں اَوَّلِین و آخرین (یعنی اگلے پچھلوں)کا علم موجود تھا جو میرے دل میں اُنڈیل دیا گیا ۔ ([1])

اسی مفہوم کی ایک حدیثِ پاک ترمذی شریف میں بھی ہے، جس میں پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ مشرق و مغرب (E*st & West) کے درمیان میں جو کچھ ہے وہ سب میں نے جان لیا۔([2])

عالَم میں کیا ہے جس کی کہ تجھ کو خبر نہیں  ذرَّہ ہے کون سا تری جس پر نظر نہیں

یہ عِلْمِ غیب ہے کہ رسولِ کریم نے      خبریں وہ دِیں کہ جن کی کسی کو خبر نہیں

 3 طرح کے عُلُوم

حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: شبِ معراج رَبِّ کریم نے مجھے مختلف قسم کے عُلُوم عطا فرمائے*ان میں سے بعض عُلُوم تو وہ ہیں  کہ جن کو چھپائے رکھنے کا مجھ سے وعدہ لیا گیا کیونکہ میرے سِوا ان عُلُوم کو کوئی بھی سمجھ نہیں سکتا*بعض عُلُوم وہ ہیں جن کے متعلق مجھے اختیار دیا گیا کہ جسے چاہوں، بتا دوں*بعض عُلُوم وہ ہیں جن کی تبلیغ کرنے یعنی ہر خاص و عام کو بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔([3])

لو !گناہ گارو...!! وہ تم کو وہاں بھی نہ بھولے

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کے حُضُور ہونے والی وہ راز کی باتیں جن میں سے کچھ پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُمّت کو بتائیں، ان میں سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ


 

 



[1]...نَادِرُ المعراج، باب بست و ششم دربیان رسیدن...الخ، فصلِ سوم، صفحہ:277 ملتقطاً۔

[2]... ترمذی، کتاب تفسیر القرآن، باب ومن سورۃ ص، صفحہ:747، حدیث:3234۔

[3]... مواہب اللدنیہ مع شرح زرقانی، المقصد الخامس...الخ، جلد:8، صفحہ:196۔