Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi
ملاقات کو پسند فرماتا ہے۔([1])
عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں:(1):جو شخص روزانہ سورۂ آل عمران پڑھ کر سویا کرے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کسی نہ کسی دن خواب میں اللہ پاک اپنا دیدار نصیب فرمائے گا (2):اور جو شخص 40 شبِ جمعہ (یعنی جمعرات اور جمعۃ المبارک کی درمیانی رات کو) سورۂ طٰہٰ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! خواب میں دیدار الٰہی سے مُشَرَّف ہو گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
پیارے اسلامی بھائیو! کل 27 رجب ہے*روایت ہے: جو کوئی 27 رجب کا روزہ رکھے،اللہ پاک اُس کیلئے 60مہینوں کے روزوں کا ثواب لکھے گا۔([3]) *حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عنہسے مروی ہے : اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا: رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قِیام (عبادت ) کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے اور یہ رَجَب کی ستائیس تاریخ ہے۔([4])
لہٰذا ہو سکے تو کل روزہ رکھئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ڈھیروں ثواب نصیب ہو گا۔
الحمد للہ!شعبان شریف بھی تشریف لانے والا ہے، بہت ہی برکتوں، عظمتوں والا