Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi

  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پوچھا : اے جبریل!یہ کون ہیں ؟ عَرض کی: یہ وہ لوگ ہیں جن کے سر نمازپڑھنے سے بَوجَھل (یعنی بھاری) ہو جاتے(یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے )تھے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! اگر سر میں مَعْمولی سی چوٹ لگ جائے تو بندہ تڑپ اُٹھے تو مَعَاذَ اللہ! نمازیں قضا کرنے کی صورت میں اگراُس کا نازُک سَر فرشتوں نے پتھر سے کچلنا شروع کردیا تو اس کا کیا بنے گا؟ کاش! کاش! کاش! سارے مسلمان پکّے نمازی بن جائیں۔

ہو گی دنیا خراب، آخرت بھی خراب       بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز

بےنمازی جہنّم کا حقدار ہے               بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز

قبر میں سانپ بچھو لپٹ جائیں گے        بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز

سہہ سکو گے نہ دوزخ کا ہرگز عذاب        بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز

دیکھو! اللہ ناراض ہو جائے گا              بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مت نماز

اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت تکبیرِ اُوْلیٰ کے ساتھ پڑھتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔

قضا نمازوں کا طریقہ رسالے کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! خدا نخواستہ اگر کسی کی نمازیں قضا ہو گئی ہیں تو جلد سے جلد ان کو پڑھنے کی کوشش کریں ۔قضا نمازیں ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ قضا نمازوں کے شرعی احکام و مسائِل کیا ہیں؟ اس تَعَلُّق سے امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّارقادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک بہت مفید (Useful)رسالہ ہے: قضا نمازوں کا طریقہ۔ اس رسالے میں قضا نمازوں کے طریقے کے ساتھ ساتھ قضا نماز کس وقت ادا کی جائے؟قضائے عمری کسے کہتے ہیں؟ اور


 

 



[1]...مسند بزار ،جلد:17،صفحہ:5،حدیث:9518 ۔