Book Name:Shab e Meraj Aur Deedar e Ilahi
پر پڑی تھی، حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام جسے دیکھنے کے مشتاق تھے، آج نُورِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسی نُورِ اِلٰہی سے ملاقات کے لئے تشریف لے جاتے ہیں، یعنی آج بزمِ وَحْدَت یعنی لامکاں میں لطف دوبالا ہو جائے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! یہ اُونچی شان ہمارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہی کی ہے۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اس شان سے معراج ہوئی، یہ ہم غُلاموں کے لئے بھی فخر کی بات ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کتنی پیاری بات لکھتے ہیں:
کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضا بول بالے مری سرکاروں کے([1])
وضاحت: یعنی اے رضا! اللہ پاک کے فضل سے کیسے بلند رُتبہ آقا کی غُلامی نصیب ہوئی ہے کہ زمین ہی نہیں، آسمانوں پر، صِرْف آسمان ہی نہیں سِدْرَۃ ُالْمُنْتَہیٰ پر، سِدْرَۃ ُالْمُنْتَہیٰ ہی نہیں، مقامِ مُسْتَوٰی پر، مقامِ مُسْتَوٰی ہی نہیں، عرشِ عُلیٰ پر اور عرشِ عُلیٰ ہی نہیں لامکاں تک جدھر بھی دیکھئے! ہر طرف میرے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چرچے ہی چرچے ہیں۔
فرش پہ تازہ چھیڑ چھاڑ، عرش پہ طُرْفہ دُھوم دھام کان جدھر لگائیے! تیری ہی داستان ہے([2])
پیارے اسلامی بھائیو! سَفَرِ معراج بہت سارے حیران کر دینے والے واقعات کا مجموعہ ہے*اس سَفَر میں رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انبیائے کرام علیہم السَّلام کی امامت بھی فرمائی*آسمانوں کی سیر بھی فرمائی*جنّت کو دِیدار کا شرف بھی